بیریسٹر سینیٹر فروغ نسیم اور صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی کی لندن سے واپسی کے فوراً بعد عید کے روز شہدائے حق پرست کی رہائشگاہوں پر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سابق اراکینِ اسمبلی شہید رضا حیدر، شہید ساجد قریشی، شہیدخالد بن ولید اور دیگر شہدائے حق پرست کے اہلِ خانہ کو عید کی مبارک باد دی
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین عید کے موقع پر شہدائے حق پرست کو یاد کر کے انتہائی غمگین ہیں، بیریسٹر سینیٹر فروغ نسیم
بیریسٹر سینیٹر فروغ نسیم اور صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے رکنِ صوبائی اسمبلی نائلہ لطیف کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر تعزیت کی
قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے منیر قادری کی تحریک کیلئے ناقابلِ فراموش خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا
مورخہ 29جولائی 2014
بیریسٹر سینیٹر فروغ نسیم اور صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت رؤف صدیقی لندن سے واپسی کے فوراً بعد عید کے روز شہدائے حق پرست سابق اراکینِ اسمبلی شہید رضا حیدر، شہید ساجد قریشی، شہیدخالد بن ولید اور دیگر شہدائے حق پرست کی رہائشگاہوں پر عید ملنے گئے اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ کو عید کی مبارک باد دی اور ان کی مزاج پرسی کی۔ بیریسٹر سینیٹر فروغ نسیم نے بتایا کہ قائدِ تحریک جناب الطاف حسین عید کے موقع پر شہدائے حق پرست کو یاد کر کے انتہائی غمگین ہیں ۔ دریں اثنا رکنِ صوبائی اسمبلی نائلہ لطیف کے شوہر منیر قادری کے گزشتہ روز ناگہانی انتقال پر تعزیت کرنے ان کی رہائشگاہ پر گئے اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے بیوہ اور گھر والوں سے تعزیت کی اور منیر قادری جن کی تحریک کیلئے ناقابلِ فراموش خدمات تھیں انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا