کراچی کے ساحل سمند میں متعدد افراد کے ڈوبنے کے باعث ہلاکت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے ، الطاف حسین
ساحلی مقامات پرسیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے، حکومت سے مطالبہ
لندن:۔30؍ جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے ساحل پر متعدد افراد کے ڈوبنے کے باعث ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کی جان و مال کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرے اور ساحلی مقامات پر قائم تفریح گاہوں پر سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ کیا جاسکے۔جناب الطاف حسین نے ہلاک ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس فسوس ناک سانحہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)