ملک کی موجودہ نازک صورتحال کے پیش نظر دھرنوں اورا حتجاجی طرز عمل کو گریز کیا جائے
باثوق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 14اگست کی کال واپس لینے کااعلان کرینگے۔ ایم کیوایم کے سینئر ارکان طارق جاوید، قاسم علی رضااور مصطفی عزیز آبادی،
سیاسی و مذہبی جماعتوں سے درمندانہ اپیل اور عمران خان کی 14 اگست کی احتجاجی کی اپیل واپس لینے کا خیر مقدم
لندن۔۔29جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ترین ارکان طارق جاوید ،قاسم علی رضا سید مصطفی عزیزآباد ی اپنے ایک مشترکہ بیان میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے پرزور انداز میں درمندانہ اپیل کی ہے ملک کی موجودہ نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی برد باری پر مبنی فیصلے کریں۔ ور فی الحال دھرنوں اور احتجاجی طر ز عمل کو اپنانے سے حتی المقدور اجتناب کریں۔ تین رہنماؤں نے کہاکہ ہم باثوق ذرائع کے مطابق خوش آئند اطلاعات ملی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 14اگست کو اپنی احتجانی دھرنے کے اعلان کو بہت جلد موخر کرنے کا اعلان کریں گے اگر اس بات میں 100فیصد صداقت ہے تو یہ اطلاعات ملک کے لئے خوش آئند ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بعد نماز عید الفطر ان سے نماز عید ملنے اور مصافہ کرنے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بعد میں ملک کی فلاحی بہود و سلامتی کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئی۔