کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت ابراہیم حیدری چکرا گوٹھ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت امدادی پروگرام کا انعقاد
قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ وا حد لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا، محترمہ ہیر سوہو اور شیراز وحید
امدادی پروگرام کی تقریب کے شرکاء سے خطاب
کراچی۔۔۔ 28جولائی2014ء
ایم کیوایم مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام ابراہیم حیدری سیکٹر چکرا گوٹھ میں ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں غرباء مساکین ،ضرورتمند خواتین ،بزرگوں ،نوجوانوں اور بچوں میں نقد ومالی اشیاء تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کراچی مضافا تی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،جوائنٹ انچارجز،ارکین کمیٹی سمیت حق پرست ارکان اسمبلی محترمہ ہیر سوہو اور شیراز وحید بھی موجود تھے۔تقریب سے ارکان سندھ اسمبلی محترمہ ہیر سوہو اور شیراز وحید نے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین وہ وا حد لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست میں خدمت کو متعارف کرایا اور یہی وجہ ہے کہ آج خدمت خلق فاؤنڈیشن کا فلاحی ادارہ ایک تناور درخت بن چکا ہے جو اپنے سائے سے لاکھوں لوگوں کو فیض پہنچارہا ہے۔انہوں نے کہا ایم کیو ایم تمام مذاہب اور مسالک کا احترام کرتی ہے اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار سمجھتی ہے