نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر ایم کیوایم سوشل ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج منگلا شرما کاا ظہار تعزیت
مرحوم بڑھ چڑھ کر تحریکی کاموں میں حصہ لیتے تھے ، منگلا شرما
نائلہ منیر سمیت مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار
کراچی ۔۔۔28، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سوشل ریلیشن ڈیپارٹمنٹ (SRD)کی انچارج منگلا شرما نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی اور ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر دلی افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ منیر قادری مرحوم بڑھ چڑھ کر تحریکی کاموں میں حصہ لیتے تھے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتے تھے ۔ انہوں نے منیر قادری مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے نائلہ لطیف سمیت مرحوم کے تمام سوگوار ان کو صبر کی تلقین کی ۔