منیر قادری مرحوم خوش مزاج ، اچھی شہرت اور شخصیت کے مالک تھے ، حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید
ڈاکٹر فوزیہ حمید کا نائلہ لطیف سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
کراچی ۔۔۔28، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی اور ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحوم خوش مزاج، اچھی شہر اور شخصیت کے مالک تھے اور ان کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین کے غم میں سب برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے ۔ (آمین)