منیر قادری مرحوم حق پرستانہ جدوجہد میں اپنے گھرانے کے ہمراہ شریک تھے، حق پرست رکن قومی اسمبلی نگہت شکیل
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر اظہا ر تعزیت
کراچی ۔۔۔28، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی محترمہ نگہت شکیل نے ایم کیوایم شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج اور اے پی ایم ایس او کی سینئر ترین رکن نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ منیر قادری مرحوم حق پرستانہ جدوجہد میں اپنے گھرانے کے ہمراہ شریک تھے اور مرحوم کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی رہیں گی ۔ انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)