ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کا نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
دور ہونے کے باوجود دکھ کی گھڑی میں نائلہ منیر اور سوگوارا ن کے ساتھ ہوں ، کشور زہرا
کراچی ۔۔۔28، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج اور رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے اے پی ایم ایس او کی سینئر ترین رکن ، شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے منیر اقادری کے انتقال پر انتہائی رنج اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے نائلہ منیر سمیت مرحو م کے سوگوار لواحقین کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ دور ہونے کے باوجود دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاکرے ۔
ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و رکن قومی اسمبلی کشور زہرا کا نائلہ منیر کے شوہر منیر قادری کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار