جناب الطاف حسین کے درس کے مطابق ہم دکھی انسانیت کی خدمت کو اولین فرض سمجھتے ہیں، طاہر کھوکھر دیگر مقررین
جاگیردارانہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوانوں پہنچاناہو گا
ایم کیوایم مظفر آباد زون، آزاد کشمیر اور پشاور زون کے تحت منعقدہ افطار ڈنرکے شرکاء سے اظہار خیال
پشاور/آزاد کشمیر۔۔۔27جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم مظفر آباد زون کے تحت آزاد کشمیر اور پشاور زون کے تحت معززین کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج محمد طاہر کھو کھر،کشمیرخیبرپختونخواہ کے اراکین،، پشاورو مظفر آباد زونز کے زونل انچارجزواراکین،پشاورو مظفر�آباد ڈسٹرکٹس انچارجز و اراکین، ڈسٹرکٹس کمیٹیز، کارکنان و ہمدردوں،تاجر برادری و معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس مو قع پر ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اور سابق وزیرمحمد طاہر کھو کھر دویگر مقررین نے افطار ڈنر کے شرکاء سے اظہارخیال کر تے ہوئے کہاکہجناب الطاف حسینکی تعلیمات کے مطابق ہم دکھی انسانیت کی خدمت اور بلا امتیاز رنگ ونسل ،زبان ،قومیت اور مسلک و مذہب خدمت کو اولین فرض سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہملک پرجاگیر داروں ،کرپٹ سرمایہ داروں اور وڈیروں نے اقتدار پر قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ مظلوم و محروم طبقے کے پاکستانیوں کو ملک کی فلاح و ترقی میں کردار ادا نہیں کرنے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جاگیردارانہ نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوانوں پہنچاناہو گا تاکہ و ہ اپنے مسائل کو خود حل کر سکیں اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرسکے۔