کوئٹہ کے قندھاری بازار دھماکے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
دہشتگرد عید کے موقع پر اپنی کار روائیوں کے ذریعے عوام کی خوشیوں کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے حکومت عید الفطر پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کرے ،ملک بھر میں سیکورٹی
کے انتظامات کو مربوط بنائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا
کراچی ۔۔۔۔27جولائی2014ء
متحدہ قومی ومومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ کے قندھاری بازارمیں دھماکے کے نتیجے میں متعد د افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عید کے موقع پر اپنی مذموم کار روائیوں کے ذریعے عوام کی خوشیوں کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عید الفطر پر دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فی الفور ٹھوس اقدامات کریں اورملک بھر میں سیکورٹی کے انتظامات کو مربوط بنائیں تاکہ خوشی کے اس موقع پر کسی بھی قسم کے سانحہ سے محفوظ رہا جا سکے ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ قندھاری بازار دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے درجات بلندفرمائے ، زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔