ایم کیوایم کے شہید، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ کی بھرپور خبرگیری کریں، الطاف حسین کی ہدایت
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو یا تو عدالت میں پیش کیا جائے یا انہیں رہا کیا جائے،حکومت سے مطالبہ
لندن۔۔۔25، جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت سالانہ امدادی پروگرام کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں ، ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے شہید ، لاپتہ اوراسیر کارکنان کے اہل خانہ کی بھرپورخبرگیری کریں اوران کی ہرممکن مدد کریں ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کو یاتو عدالت میں پیش کیاجائے یا انہیں رہا کیاجائے ۔