خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج سہ پہر 3بجے ایکسپو سینٹر کراچی میں سالانہ امدادی پروگرام منعقد ہو گا،اعلامیہ ایم کیو ایم
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سالانہ امدادی پروگرام سے فکر انگیز خطا ب کریں گے
کے کے ایف کی جانب سے غریب ، نادار، مساکین اور مستحق خاندانوں میں راشن روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء سمیت چھوٹے روزگار کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، اعلامیہ ایم کیو ایم
کراچی ۔۔۔۔25جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ امداد ی پروگرام آج جمعہ 26رمضان المبارک، 25جولائی2014ء کو سہ پہر 3بجے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سالانہ امداد ی پروگرام سے قائد تحریک الطاف حسین فکر انگیز خطاب کریں گے ۔سالانہ امدادی پروگرام میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ملک بھر کے غریب ، نادار، مساکین ، مستحقین ، بیواؤں اور ضرورت مند خاندانوں میں نقدی امداد ،راشن ، کپڑے ،روز مرہ استعمال کی دیگر اشیاء ضرورت سمیت مستحقین کے چھوٹے روزگار کیلئے امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔