کیپٹن بابر اور پاکستانی نژاد نو عمر امریکی پائلٹ حارث سلیمان کی ناگہانی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا سید اور سابق ایئرچیف راؤ قمر سلیمان سمیت سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار
لندن:۔۔23؍ جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا سید کے رشتہ اور سابق ایئر چیف راؤ قمر سلیمان کے بھائی کیپٹن بابر اور پاکستانی نژاد نو عمر امریکی پائلٹ حارث سلیمان فجی سے امریکا کی ریاست سمووا کی جانب رواں تھے کہ ہوائی جہاز بحر الکاہل میں گرنے کے نتیجے میں شہید ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سمیتا سید اورسابق ایئرچیف راؤ قمر سلیمان سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان اس ناگہانی حادثے میں نتیجے میں شہید ہونے والے کیپٹن بابر اور نو عمر پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ حارث سلیمان شہید کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کیپٹن بابر اور نو عمر پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ حارث سلیمان شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین)جناب الطاف حسین نے کہا کہ واضح رہے کے کیپٹن بابر اور حارث سلیمان پاکستان میں نادار بچوں کے معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے خدمات انجام دینے والی این جی او سٹیزن فاؤنڈیشن کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے دنیا کا چکر لگانے کیلئے پاکستان سے نکلے تھے ۔