رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی درگاہ سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ؒ پر حاضری
حیدرآباد۔۔۔23،جولائی،2014 ء
ایم کیو ایم کے قائد جنا ب الطاف حسین کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے درگاہ سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی رحمتہ اﷲ علیہ پر حاضری دی اورچادر چڑھائی اور قائدِ تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر بالخیر اور صحت کاملہ و عاجلہ اور ملک میں امن و امان ، ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی،رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی ، سیکٹر E کے انچارج واراکین سمیت یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے