ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کامسلم لیگ(ن) کے صوبائی رکن اسمبلی خرم گلفام کے انتقال پر اظہار افسوس
مرحوم خرم گلفام کے سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی اور دعا
کراچی ۔۔۔22جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن اسمبلی خرم گلفام کے شدید علالت کے باعث انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے خرم گلفام مرحوم کے اہل خانہ اور مسلم لیگ( ن )کے کارکنان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرکے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔