خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآبادکا سالانہ امدادی پروگرام 22جولائی2014بروز منگل نرسری پارک لطیف آبادمیں منعقد
ہوگا
کے کے ایف کے سالانہ امدادی پروگرام میں کروڑوں روپے مالیت کاامدادی سامان غرباء ،مساکین اور بیواؤں میں تقسیم کیا جائے گا
امدادی پروگرام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندے اورمعززین شہربھی خصوصی شرکت کرینگے
کراچی ۔۔۔۔21جولائی2014ء
خدمت خلق فاؤنڈیشن حیدرآبادکے زیراہتمام سالانہ امدادی پروگرام منگل22جولائی2014ء ۲۳رمضان المبارک کولطیف آبادنمبر6کے نرسری پارک میں شام 4 بجے منعقدہوگا جس میں ہرسال کی طرح امسال بھی کروڑوں روپے مالیت کی نقدامداد اوردیگرامدادی سامان غریب ومستحق ،مساکین،بے سہاراوں، یتیموں اور بیواؤں میں تقسیم کی جائیں گی۔سالانہ امدادی پروگرام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندے اورمعززین شہربھی خصوصی شرکت کرینگے۔