ایم کیو ایم برطانیہ ساؤتھ لندن یونٹ اور پیٹربرا یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار کے اجتماعات کاانعقاد
ایم کیو ایم برطانیہ کے ذمہ داران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت
لندن۔۔۔ 20جولائی2014ء
ایم کیو ایم برطانیہ ساؤتھ لندن یونٹ اور پیٹر برا یونٹ کے زیراہتمام دعوت افطار کے علیحدہ علیحدہ اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں ایم کیو ایم برطانیہ کے ذمہ داران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج شاہد لطیف ، ایم کیو ایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ،پیٹربرا کے سابق میئرچوہدری محمدایوب، محمدمنشاء نے اجتماعات سے خطاب کیا اور شرکاء کوموجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مخالف عناصر کے تمام تر منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کے باوجود قائد تحریک کا فکر و فلسفہ پاکستان بھر میں پھیل رہا ہے۔ قائدتحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفہ کے کامیابی ہے کہ آج ملک بھرکے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم ہوئے بغیران کی قسمت نہیں بدل سکتی ۔انشاء اللہ ایک دن دو فیصد مراعات یافتہ طبقے کی حکمرانی خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جو دلیرانہ مؤقف قائد تحریک الطاف حسین نے اختیار کیا وہ پاکستان کا کوئی سیاسی رہنما نہیں کرسکا۔ قائد تحریک الطاف حسین جن خدشات کا اظہار گزشتہ کئی سالوں سے کررہے تھے آج وہ حقیقت بن چکے ہیں اور یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے وژن میں ہی پاکستان کی کامیابی و ترقی ہے۔ اجتماعات میں ایم کیو ایم کے سینئر رکن اظہار خان، ایم کیو ایم یوکے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر ایوب چوہدری، منشاء خان، محمد شفیق اور شمائل دانیال بھی موجود تھے۔