متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام دیالداس کلب میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جسمیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،رکن رابط کمیٹی و حق پرست ایم پی اے اشفاق منگی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین کمیٹی ، ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی ،صابر قائمخانی ، زبیر احمد خان سمیت معززین شہر ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ،چیمبر آف کامرس ،تاجرانجمنوں کے عہدیداران کی شرکت۔
حیدرآباد۔۔۔18،جولائی،2014ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام دیالداس کلب میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے معززین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جسمیں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،رکن رابط کمیٹی و حق پرست ایم پی اے اشفاق منگی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین کمیٹی ،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حیدرآباد سید وسیم حسین ،راشد خلجی ،دلاور قریشی ،صابر قائمخانی ،زبیر احمد خان ،رعنا انصار ،عائشہ آفتاب ، سمیت معززین شہر ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ،چیمبر آف کامرس ،تاجرانجمنوں کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں معروف ڈاکٹر عابدہ نور ملکانی ،ڈاکٹر رئیس پرویز ، پی پی حیدرآباد کے زاہد بھر گڑی ،امان اﷲ سیال ،فیاض شاہ ،سید کمال شاہ،قاضی پاشا،اظہر سیال ،رجب علی،مسلم لیگ (ق) کے رہنماچوہدری مظہر ، ٹرانسپورٹر یونین کے صدر اسلم دیسوالی ،مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابقہ نائب ناظم راحیلہ گل مگسی ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی حیدرآباد قمرشیخ ، الیکٹرانکس مارکیٹ کے صدر اسلم کندن و دیگر عہدیداران ،چیمبر آف کامرس کے عہدیداران حاجی یعقوب ،ضیاء الدین ،مسعود بیگ ،ضیاء مسعود جعفری ،حیدرآباد ٹرانسپورٹر ز کے سر پرست اعلیٰ حاجی گل دیاس ،یونیک موٹرسائیکل کے علی محمد گھانگھرا ، ہائی کورٹ بار کونسل کے نائب صدر جگدیش موٹلانی ،جنرل سیکریٹری ایاز تنیو،مسلم لیگ فنکشنل کے چوہدری نظام آرائیں سمیت دیگرڈاکٹرز ،انجینئر زاور تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے بڑی تعداد میں نے شرکت کی۔