ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ایسٹ لندن میں افطارپارٹی منعقد کی گئی
افطارپارٹی میں ایم کیوایم یوکے مرکزی عہدیداران، یونٹ کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردپاکستانیوں کی شرکت
پاکستان اس وقت جن مسائل ، مشکلات اورعوام جس بدحالی کاشکارہیں اس کاسبب فرسودہ جاگیردارانہ نظام ہے
قائدتحریک الطا ف حسین پاکستان کومذہبی انتہاپسندی سے نجات دلاکرملک میں ایسانظام قائم کرناچاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں
افطارپارٹی سے ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن شاہدلطیف ، ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ انچارج سہیل خانزادہ کا خطاب
لندن۔۔۔18 جولائی 2014ء
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ایسٹ لندن میں ایک افطارپارٹی منعقدکی گئی جس میں ایم کیوایم یوکے مرکزی عہدیداران، ایسٹ لندن یونٹ کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردپاکستانیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن شاہدلطیف ، ایم کیوایم برطانیہ کے جوائنٹ انچارج سہیل خانزادہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت جن مسائل ، مشکلات اورعوام جس بدحالی کاشکارہیں اس کاسبب پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام ہے ۔جب تک یہ نظام ختم نہیں ہوگااس وقت تک پاکستان ان مسائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتا۔انہوں نے کہاکہ سمندرپارپاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ملک سے اس فرسودہ نظام کے خاتمہ اورنظام کی حقیقی تبدیلی کیلئے قائدتحریک الطا ف حسین کے فکروفلسفہ کو عام کرنے اوراس پیغام کوپھیلانے کیلئے اپناکرداراداکریں۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین پاکستان کومذہبی انتہاپسندی سے نجات دلاکرملک میں ایسانظام قائم کرناچاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کوان کے مساوی حقوق حاصل ہوں اورکسی کے ساتھ کوئی ناانصافی اورزیادتی نہ کی جائے ۔ اجتماع میں ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ریحان عباسی، شمائل اورمنظوراحمدنے بھی شرکت کی ۔