متحدہ قومی موومنٹ نوشہرو فیروز زون کے زیر اہتمام بہلانی میں افطار ڈنر کا انعقاد
سندھ کا با شعور ہاری ،کسان ایم کیو ایم کا حصہ بن رہا ہے تاکہ ملک کو آئندہ نسلوں کے لئے خوشحال بنایا جاسکے، عبد الحسیب
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی مشیر عبد الحسیب کی افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو
نوشہرو فیروز۔۔۔۔18جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نوشہرو فیروز زون کے زیر اہتمام بہلانی عید گاہ میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و صوبائی مشیر عبد الحسیب ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمد سلیم بندھانی ، ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن عبد الوحید عباسی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین محمد شریف ، قطب الدین ، راشد علی میمن سمیت نوشہرو فیروززون کے ذمہ داران و کارکنان اور خواتین ، بچوں، بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے آغاز سے ہی باطل پرست قوتوں نے کوشش کی ہے کہ حق پرستی کے نظریے کو غریب ،متوسط طبقے کے عوام تک پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے جناب الطاف حسین کا نظریہ حق پرستی آج ملک کے کونے کونے میں پھیل چکا ہے اور سندھ کا با شعور غریب ، ہاری ،کسان بھی ایم کیو ایم کا حصہ بن رہا ہے تاکہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور کرپٹ سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کر کے اسے اپنی آئندہ نسلوں کے لئے خوشحال بنایا جاسکے ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیر عبد الحسیب نے ایم کیو ایم نوشہرو فیروز زون کی کاوشوں سے تیار ہونے والی بہلانی عید گاہ کا افتتاح کیا اور بڑی تعداد میں شرکت کرنے پر نوشہرو فیروز کی عوام کا شکریہ ادا کیا