ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی کوئٹہ میں پشتون آبادکے علاقے محمود آبادمیں مسجد کے باہر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
دہشتگرد ملک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، رابطہ کمیٹی
وفاقی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کار روائی عمل میں لائیں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی۔ ۔۔۔18جولائی2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ میں پشتون آباد کے علاقے محمود آباد میں مسجد کے باہردہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔رابطہ کمیٹی نے دہشتگردی کے واقع میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور مرحومین کیلئے بلند درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں سے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور اسی لئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کے باہر فائرنگ میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو بے نقاب کرکے انکے خلاف قانونی کار روائی عمل میں لائی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔