ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔17جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے ایلڈرز ونگ انچارج مسعود احمد صدیقی کی اہلیہ راضیہ خاتون، ایم کیو ایم یونٹ 165کے ذمہ دار اعجاز احمد کی ہمشیرہ شہناز فاطمہ،یونٹ 130کے کارکن محمد ایوب وارثی کی والدہ محترمہ خورشید بیگم،لانڈھی یونٹ 3کے کارکن وہاب کی والدہ محترمہ حمیدہ بی بی ،نوشہرو فیروز زون بیلاوہ یونٹ کے ذمہ دارن شاہد کی ہمشیرہ سیما بی بی گلگت زون کے کارکن اقبال حسین کے بھائی عبد المطلب اورایم کیو ایم سائبر کام ڈپارٹمنٹ کے کارکن وصی اللہ فاروقی کی دادی فاطمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔رابطہ کمیٹی نے تمام سوگوار کارکنان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرمائے۔