اردو کی معروف شاعرہ محترمہ پروین حیدر کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔14، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی اردو کی شاعرہ محترمہ پروین حیدر کے جواں سال صاحبزادے ریحان حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)