ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبد الحسیب کی وفد کے ہمراہ حضرت سچل سرمست ؒ کے129ویں سا لانہ عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت
وفدنے جناب الطاف حسین کی جانب سے حضرت سچل سرمست ؒ کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،
عرس کے موقع پر ایم کیو ایم خیر پور زون کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم ،بیک وقت 100سے زائد افرادکے طبی معائنے کی سہولت موجود ہے
کراچی ۔۔۔14جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست صوبائی وزیر اوقاف عبد الحسیب نے وفد کے ہمراہ حضرت سچل سرمست ؒ کے129ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ وفد میں ایم کیو ایم سینٹر ل ایگزیکٹو کونسل کے رکن فرزند علی شاہ ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن قطب الدین ، خیر پور زون کے انچارج فتح محمد رند ،ایم کیو ایم اندرون سندھ زونوں کے ذمہ داران اور انچارجز بھی انکے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے حضرت سچل سرمست ؒ کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیر اوقاف نے عرس کے موقع پر لگنے والے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور وہاں موجود زائرین سے عرس کے انتظامات کے متعلق دریافت کیا ۔جبکہ جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حضرت سچل سرمست ؒ کے عرس کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بر وقت نمٹنے کیلئے ایم کیو ایم خیر پور زون کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں بیک وقت 100سے زائد افرادکے طبی معائنے کی سہولت موجود ہے ۔