رمضان المبارک میں فطرہ ، زکوۃ مہم کے دوران خدمت خلق فاؤنڈیشن کا شکایتی سیل قائم کردیا گیا
عوام فطرہ ، زکوۃ مہم کے دوران کسی بھی قسم کی شکایات خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ٹول فری نمبر 1090پر درج کراسکتے ہیں
کراچی ۔۔۔13جولائی2014ء
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت رمضان المبارک میں فطرہ ، زکوۃ جمع کرنے کی مہم کے دوران عوامی شکایات کے ازالے کیلئے شکایتی سیل قائم کر دیا گیا ہے ۔ عوام فطرہ ، زکوۃ مہم کے دوران اپنی کسی بھی قسم کی شکایات بذریعہ ٹیلی فون خدمت خلق فاؤنڈیشن کے شکایتی سیل کے ٹول فری نمبر 1090پر کسی بھی وقت درج کراسکتے ہیں ۔