رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ کمیٹی ممبر محمد جاوید کی بلاجواز گرفتاری پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
محمد جاوید سمیت ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان کی زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائے
کراچی۔۔۔۔13جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 83کے یونٹ کمیٹی ممبر محمد جاوید کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی ہے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 83کے یونٹ کمیٹی ممبر محمد جاوید لانڈھی کے علاقے ساڑھے 5نمبر سیکٹر 4-A مٰں فٹ بال میچ دیکھتے ہوئے رینجرز نے گرفتار کیا، رابطہ کمیٹی نے کورکمانڈر کراچی ل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد جاوید سمیت ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان کی زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائیں ۔