متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل سجاد غنی کو ایک ایس او ایس پیغام بذریعہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور ٹی سی ایس کے ذریعے بھیجا ہے ۔
جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے ۔
محترم کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل سجاد غنی
کورہیڈ کوارٹر کراچی۔
محترم جنرل صاحب السلام علیکم
میری گزشتہ روز آپ سے ٹیلیفون پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی جس کو ابھی آٹھ گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ رینجرز کے اعلیٰ حکام نے نیو کراچی یونٹ نمبر 140-Aمیں ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج حیدر بیگ کے گھر پرصبح سحری کے وقت تقریبا 3:00بجے چھاپہ مارا ۔ چھاپے میں 5موبائلیں تھیں اور 5موٹر سائکلیں تھیں ۔ جس میں رینجرز کے جوان سوار تھے جنہوں نے چھاپے کے دوران گھر کی تلاشی لی اور وہاں سے حیدر بیگ کو گرفتار کیا اور ان کی موٹر سائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔ گرفتار ی کی فوری اطلاع صوبائی اسمبلی کے مقامی حق پرست رکن خواجہ اظہار االحسن اور متعلقہ رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم کو اس واقع کی اطلاع دی گئی۔ دونوں منتخب نمائندگان حیدر بیگ کے گھرپہنچے ، چھاپے اورگرفتاری کی تفصیلات معلوم کیں اور وہاں سے وہ نیوکراچی سیکٹر 11-F میں واقع رینجرز کے مقامی آفس پہنچے ۔ آفس کے باہر موجودسپاہی نے انہیں بتایا کہ دفتر میں رینجرزکے ونگ انچارج کرنل شادمان موجود نہیں ہیں۔ اس پر وہاں موجود ارکان اسمبلی نے کرنل شادمان کو متعددText پیغامات بھیجے اور کئی ٹیلیفوں کئے مگرناتو انہوں نے کسیText کا جواب دیا اور نہ کوئی ٹیلفون اٹھایا، ساتھ ہی ساتھ حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے علاقے کے رینجرز کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر حامد کو بھی متعدد فون کئے اور پیغامات بھیجے مگرا نہوں نے بھی نا تو کسی textکا جواب دیا اور نہ ہی فون وصول کیا۔ اس وقت صبح کے سات بج رہے ہیں اور یہ دونوں ارکان صوبائی و قومی اسمبلی رینجرز آفس کے باہر موجود ہیں اور کوئی ان کی فریاد سننے والا نہیں۔
محترم کور کمانڈر صاحب میں نے جو شکایات رینجرز کے روئیے کے متعلق کی تھیں اس کے آٹھ گھنٹے بعد کی تفصیلات آپ کو ارسال کر دی ہیں اس قومی امید کے ساتھ کے آپ اس واقعے کا ہنگامی طورپر ضرور نوٹس لیں گے اور ذمہ داران سے بازپرس کریں گے۔
والسلام
ایک جلا وطن پاکستانی
الطاف حسین
بانی و قائد متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)