رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاری اور چھاپوں پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور دوران حراست کارکنان کو بہیمانہ اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے
حیدر بیگ، عبدالرحمن اور ہارون کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
کراچی۔۔۔۔12جولائی 2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم نیوکراچی سیکٹریونٹ 140-Aکے یونٹ انچارج حیدر بیگ ، برنس روڈ سیکٹریونٹ 22کے کارکنان عبدالرحمن اور ہارون کی بلاجواز گرفتاری اور چھاپوں کی مذمت کی ہے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہایم کیوایم نیوکراچی سیکٹریونٹ 140-Aکے یونٹ انچارج حیدر بیگ کو نیوکراچی میں واقع انکے گھر سے رینجرز کے نے گرفتار کیا ہے جبکہ برنس روڈ سیکٹریونٹ 22کے کارکنان عبدالرحمن اورہارون کی گرفتاری فریسکو چوک کے قریب سے عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور دوران حراست کارکنان کو بہیمانہ اور انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے ، رابطہ کمیٹی نے کورکمانڈر کراچی ل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے گرفتار کارکنان کی زندگی کے تحفظ کے لئے اقدام کریں اور اس چاٹ کو یقینی بنائیں کے حراست کے دوران ان پر جسمانی تشدد نہ کیا جائے۔