ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے ، صدر ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب عامر بلوچ
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کئی بار اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں کسی بھی قسم کے
جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے، عامر بلوچ
لاہور ۔۔۔۔10جولائی 2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے صدر عامر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے اورایم کیو ایم اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کوئی بھی جرائم پیشہ شخص چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت ، گروہ، یا کسی مکاتب فکر سے ہو اسے قانون کی گرفت میں لیکر قانون و آئین کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے جو کہ نہ صرف بھاری عوامی مینڈیٹ رکھتی ہے بلکہ قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی سندھ اور سینیٹ میں مؤثر نمائندگی بھی رکھتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کو خوشحال اور ترقی کرتا ہوا اور معاشرے کو برائیوں سے پاک دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے کئی بار اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔