کراچی کمپنی ہوٹل میں گیس سلنڈر کے پھٹنے کے باعث متعدد افردکے زخمی ہونے پر رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق کا اظہار افسوس
ملک بھر میں غیر معیاری گیس سلنڈر وں کی وجہ سے متعددحادثات ہو چکے ہیں جن میں متعدد افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
غیر معیاری سلنڈر کے خلاف فی الفورقانونی کاروائی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے،میاں عتیق کا حکومت سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔۔8جولائی2014ء
متحد قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق نے کراچی کمپنی ہوٹل میں گیس سلنڈر کے پھٹنے کے باعث متعدد افردکے زخمی ہونے پر گہرے د کھ اور افسوس اظہار کیا اور میں میاں عتیق کہاکہ ملک بھر میں غیر معیاری گیس سلنڈر وں کی وجہ سے متعددحادثات ہو چکے ہیں جن میں متعدد افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے حکومت مطالبہ کیا ہے وہ ان غیر معیاری سلنڈر کے خلاف فی الفورقانونی کاروائی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ۔