جھلکیاں
* متحد ہ قومی موومنٹ کے تحت 7رمضان المبارک بروز اتوار پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مزار قائد سے متصل جناح پارک میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا
* جلسہ عام میں ملک کی مختلف سیاسی ، سماجی ، فلاحی ، صحافتی اورصنعتی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت۔
* شرکاء جلسہ نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور ایم کیو ایم کے جھنڈے ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے ۔
* جلسہ گاہ میں برطانوی جریدے ’’نیوز ویک‘‘ کا سر ورق کے پوسٹرز لگائے گئے تھے،جس پر The Right Man Altaf Hussainکے الفاظ درج تھے۔
* جلسے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ، پاکستان مسلم لیگ کے رہنما الہٰی بخش سومرو،پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما روبینہ قائم خانی، آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری ، معروف بزرگ سیاستدان معراج محمد خان ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما احسان شاہ، مسلم لیگ (ق) کے رہنما حلیم عادل شیخ ، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما کامران ٹیسوری ،پاکستا ن عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور سمیت منگلا شرما اور جے ۔سالک نے خطاب کیا ۔
* متحد ہ قومی موومنٹ کے قا ئد الطاف حسین نے 6جولائی کو جناح پارک میں ہونے والے اجتماع سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا ۔
* جناب الطاف حسین نے شرکاء جلسہ کو ماہ مبارک رمضان المبارک کی دلی مبارکی باد پیش کی۔
* جلسہ عام میں لاکھوں حاضرین کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔
* خواتین اور مردوں کے لئے جائے نماز ، وضو خانوں اور استنجا خانوں کا انتظام کیا گیا تھا۔
* جلسہ گاہ میں پاکستانی پرچم کے کلر سے مشابہت رکھتا دیو قامد اسٹیج ،One Mission۔۔۔,Solidarity With Pak Army One Nation،
* جلسے کی کوریج کیلئے خصوصی انتظامات،مختلف اقسام کے درجنوں جدید کیمروں اورالیکٹرانک مشینری کے ذریعے جلسے کی خصوصی کوریج کی گئی
* جلسہ عام کی براہ راست کوریج ایم کیو ایم ویب ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔
* جلسے کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کو عوامی رابطہ ویب سائٹس پر نشر کرنے کیلئے ایم کیو ایم کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کیمپ قائم کیا گیا تھا جہاں سے #RiseForArmyٹیگ کے ساتھ لمحے لمحے کی صورتحال عوامی رابطہ سائٹس پر نشر کی جارہی تھی۔