پاک فوج کے افسران و جوانوں کو جناب الطاف حسین کا سلوٹ
لندن ۔۔6جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاک فوج کے افسران و جوانوں کو اپنی نشست سے کھڑے ہوکر سلو ٹ پیش کیا ۔ وہ اتور کو کراچی کے باغ جناح میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے حاضر ین جلسہ سے مخاطب ہوکر کہا آپ تما حاضرین دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف پاک افواج کے افسران وجوانوں کو سلو ٹ پیش کر یں جس پرحاضرین نے کھڑے ہوکر سلوٹ پیش کیا ۔