پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے جلسہ میں جناح پارک اور اطراف کی عمارتوں پر بڑی میں بینرز لگائے گئے تھے
کراچی ۔۔۔6، جولائی 2014ء
پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جناح پارک میں ہونیو الے جلسہ کے سلسلے میں جناح پارک اور اطراف کے علاقوں کی عمارتوں بڑی تعداد میں بینرز لگائے گئے تھے جن پر پاک فوج سے اظہا ریکجہتی کے کلمات انگریزی اور اردو زبان میں جلی حروف میں تھے ۔بینروں پر مسلح افواج کی سرحدوں پر دہشت گردوں سے لڑائی کی تصاویر بنائی گئیں تھی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا ۔