ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق کا دورہ
رابطہ کمیٹی کے اراکین امین الحق اور عبدالحسیب نے جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات
رابطہ کمیٹی نے اراکین نے ایم کیو ایم کے تحت 6جولائی بروز اتوار کو منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کا دعوت نامہ پہنچایا
کراچی ۔۔05؍ جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مورخہ
6جولائی 2014ء بروز اتوارکو مزار قائد سے متصل جناح ؒ پارک میں ہونے والے
جلسہ عام میں شرکت کے لئے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے علاوہ عمائدین شہر کو
دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق
اور عبدالحسیب نے حق پرست ارکان قومی صوبائی اسمبلی ریحان ہاشمی اورجمال
احمد کے ہمراہ ہفتے کے روز جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نور حق جاکر
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان و دیگررہنماؤں سے ملاقات کی
اور انہیں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے
مورخہ 6جولائی 2014ء بروز اتوار کو مزار قائد سے متصل جناح ؒ پارک میں
منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر
جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان کا ادارہ نور حق میں ایم
کیو ایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایم کیو یم کی جانب سے
دیئے گئے دعوت نامہ کو قبول کیا ۔