کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔4جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 112-Bکارکن محمد ریاض کی والدہ محترمہ اختری بیگم ،ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کراچی لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 07کے کارکن عمردین کی والدہ محترمہ گل ذرین بیگم ،ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کراچی سیکٹر اورنگی ٹاؤن یونٹ 04رحیم شاہ کالونی کے کارکن نعیم،ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ54کے لاپتہ کارکن ایاز کی ہمشیرہ ہما اسماعیل،پاک کالونی سیکٹر کے کارکن جاوید نور کی والدہ بتول بیگم اور ٹھٹھہ زون کے کارکن علی حسن بجورو کے بھائی عبد الرزاق بجورو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے ۔ دریں اثنا ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم جیکب آباد زون یونٹ UC-3کے کارکن سنیدر سنگھ کی والد محترم میشن لال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔