الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات
ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو 6جولائی کو افواج پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے جلسے میں شرکت کی دعوت دی
سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر اور دعائیں
کراچی ۔۔۔4جولائی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے مختلف سیاسی رہنما ؤ ں کو 6جولائی کو ایم کیوایم کے تحت پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد ہونے والے اجتماع کے دعوت نامے دئیے۔اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی رکن نے شاہوانی قبائل کے سربراہ اور صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی ،رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان اور رند قبیلے کے رہنما عامر رند ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چےئر مین آغا حسن رضا اور پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ سے ملاقات کرکے انہیں 6جولائی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی اور جناب الطاف حسین کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچا یا ۔ ملاقات کے موقع پر سیاسی رہنماؤں نے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور انکی صحت و تندرستی کے لئے دعا ئیں کیں۔