الطاف حسین کا صحافی برادری کی قربانیوں اور ملک کی فلاح و سلامتی میں صحافیو ں کے کردار کو خراج تحسین
الطاف حسین نے مختلف حلقوں کی جانب سے معروف نیوز ٹیلی ویژنز کی بندش پر اظہار تشویش اور انکی نشریات کی بحالی کا مطالبہ کیا،
صحافتی ذمہ داری کے دوران شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمی صحافیوں کی صحتیابی کے لئے دعا
لندن ۔۔۔3جولائی 2014ء
ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے لئے منعقدہ تقریب میں صحافی برادری کی قربانیوں اور ملک کی فلاح و سلامتی میں صحافیو ں کے کردار کو سراہا ۔ خطاب کے دوران جناب الطاف حسین نے مختلف حلقوں کی جانب سے ملک کے چند علاقوں میں معروف نیوزٹیلی ویژن اداروں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ، عسکری اداروں اور کیبل ایسوسیشنز کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی وی چینلز کی جانب سے ہونے والی غلطیوں کو درگزر کرکے ان اداروں کی کوریج کو بحال کر وائیں تاکہ یہ نشریاتی ادارے شمالی وزیرستا ن میں جاری آپریشن اور ملک کی مجموعی صورتحال سے قوم کو آ گا ہ رکھ سکیں ۔اس موقع پرالطاف حسین نے صحافیوں کو خراج تحسین اور شہداء صحافت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صحافتی ذمہ داری کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کے درجات کی بلندی اور زخمی صحافیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔