آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کررہی ہے ، ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی
6جولائی کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جناح پارک کراچی میں ہونے والے جلسہ میں عوام زیادہ سے زیادہ تعداد
میں شرکت کریں ، انچارج و اراکین ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی
کراچی۔۔۔3جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج فاورق جمیل اور اراکین نے کہا ہے کہ قائد تحریک کی جانب سے 6جولائی کو افواج اپاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک عظیم الشان جلسہ جناح پارک میں منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ، ملک کی بقاء سلامتی اور افواج پاکستان سے بھرپور اظہار یکجہتی ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحد سیاسی جماعت ہے جو کراچی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کررہی ہے اس قبل بھی ایم کیوایم فوج ،رینجرز او رپولیس سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے منعقد کر چکی ہے جس میں ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کرکے فوج، رینجرز، اور پویس اور سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوان ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جس طرح ملک دشمن عناصر سے لڑے رہے ہیں اورآپریشن ضرب عضب میں ملک کی بقاء سلامتی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کررہے ہیں اانشاء اللہ تعالیٰ ان قربانیوں سے جیت حق اور سچ کی ہوگی۔ ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج و اراکین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح پارک کراچی میں مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے 6جولائی کو منعقد کئے جانے والے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور بڑھ چڑھ کر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا ساتھ دیں۔