ایم کیو ایم نے ہمیشہ علم و ادب اور علم دوستی کو فروغ دیاہے اور نقل کے رجحانات اور نقل مافیا سے نجات دلانے لئے سر توڑ کوششیں کی ہیں، امین الحق
کتب میلے میں مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود تصانیف کا بغور جائزہ لیا
کراچی۔۔۔3جون2014ء
بزم فروغ ادب و فن اور فرید پبلیشرز کے زیر اہتام 28ویں سالا نہ کتب میلہ کی افتتاحی تقریب میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے شرکت کی اورکتب میلے میں مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود تصانیف کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پر کراچی آرٹس کونسل کے جنرل سیکریٹری اعجاز فاروقی ،معروف شاعر اور مصنف انور شعور اور سرور جاوید،عالم دین علامہ آغا حسین مسعود اور کتب میلہ کے آرگنائزر سید فرید حسین سمیت علم و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سید امین الحق نے کہا کہ علم وادب کی خدمت کرنا عین عبادت ہے اور یہی جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ ہے۔جناب الطاف حسین کاتحریک کے آغاز سے یہ درس دیا ہے کہ وہ بہتر اور اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں تاکہ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ علم و ادب اور علم دوستی کو فروغ دیاہے اور نقل کے رجحانات اور نقل مافیا سے نجات دلانے لئے سر توڑ کوششیں کی ہیں۔سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے 6جولائی کو پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کررہی ہے آ پ تمام افراد سے اپیل ہے کہ اس جلسہ عام میں شرکت کرکے پاک افواج کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہا ء پسند ی کے خلاف میدان عمل آجائیں۔