ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر ، جعفریہ الائنس کے سربراہ ، متحدہ علماء محاذ کے سربراہ متحدہ بین المسلمین فورم کے نائب صدر اور انجمن نوجوان اسلام کے سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، عبدالحسیب اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی و ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے جوائنٹ انچارج انور رضا جعفری نے علماء کمیٹی کے رکن ناصر یامین کے ہمراہ دعوت نامہ پہنچایا ۔
مولانا تنویر الحق تھانوی ، علامہ عباس کمیلی ، علامہ مرزا یوسف ، جمیل راٹھو راور طارق محبوب کی جانب سے مورخہ 6جولائی 2014ء
بروز اتوار کو منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی
کراچی ۔۔02؍ جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مورخہ 6جولائی 2014ء بروز اتوارکو مزار قائد سے متصل جناح ؒ پارک میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کے لئے عمائدین شہر اور مذہبی رہنماؤں کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان احمدسلیم صدیقی ، عبدالحسیب ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی و ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے جوائنٹ انچارج انور رضا جعفری نے ایم کیو ایم علماء کمیٹی کے رکن ناصر یامین کے ہمراہ بدھ کے روز متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی ،سربراہ جعفریہ الائنس علامہ عباس کمیلی ،متحدہ علماء محاذ کے سربراہ علامہ مرزا یوسف ، معروف اسکالر ومتحدہ بین المسلمین فورم کے نائب صدر جمیل راٹھور ، انجمن نوجوان اسلام کے سربراہ طارق محبوب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور انہیں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے مورخہ 6جولائی 2014ء بروز اتوار کو مزار قائد سے متصل جناح ؒ پارک میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس موقع پر ہماری پاک فواج کے جوان اور افسران جس جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ہمارا قومی فرض ہے کہ ہم پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے جلسہ عام کا اہتمام کیا ہے ۔ ارکان رابطہ کمیٹی نے علماء کرام سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ ہم امید کرتے ہوئے علماء کرام پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مورخہ ہونے6جولائی 2014ء بروز اتوار کو ہونے والے میں ضرور شرکت کریں گے۔ اس موقع پر علماء کرام نے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اورانہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی