ایم کیوایم کے 19جون 92ء سے لاپتہ کارکن ایاز کی ہمشیرہ کو یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
کراچی ۔۔۔2، جولائی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے 19جون 1992ء سے لاپتہ کارکن ایاز کی ہمشیرہ کو یاسین آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نما زجنازہ لائینز ایریا کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، لائینز ایریا اور فیڈرل بی ایریا سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔