ایم کیو ایم کے تحت پاک افواج سے اظہار یکجہتی جلسے میں طلبہ و طالبات کی تاریخی شرکت ہوگی، انچارج اے پی ایم ایس او توصیف اعجاز
کراچی۔۔۔ (پ ر) 2جولائی2014ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کے انچارج توصیف اعجاز اور اراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ 6جولائی کوجناح پارک کراچی میں ایم کیو ایم کے تحت پاک افواج سے اظہار یکجہتی جلسے میں طلبہ و طالبات کی تاریخی شرکت ہوگی۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے، ایک جانب ملک سازشوں کا شکار ہے اور دوسری جانب پاک افواج ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے میدان عمل میں آ چکی ہے۔ ایسی صورتحال میں نوجوان طبقے کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنی فوج سے یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کریں اور ان کے حوصلے بلند کریں۔ انہوں نے ملک بھر کے محب وطن طلبہ و طالبات اور معزز اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ وہ پاک افواج سے اظہار یکجہتی کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے 6جولائی کو جناح پارک کراچی میں ہونے والے جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ثابت کریں کہ ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ اور اساتذہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاک افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔