آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ترجمان عرفان میمن کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کے چھ رکنی وفدکی حیدرعباس رضوی سے ملاقات
وفدکا6جولائی بروزاتوارکوایم کیوایم کے زیراہتمام جناح پارک میں پاک افواج سے اظہاریکجہتی کے لئے جلسہ عام کی حمایت کااعلان
ایم کیوایم قائدجناب الطاف حسین نے پاک افواج کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک بارپھرانقلابی قدم اٹھایاہے،عرفان میمن
اتوار6جولائی کوایم کیوایم کے تاریخ سازجلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں،اے پی ایم ایل کے کارکنوں اورہمدردوں سے عرفان میمن کی اپیل
کراچی۔۔۔یکم جولائی2014ء
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ترجمان عرفان میمن کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کے سینئراراکین کیپٹن عرفان غوری،سیدافتخارشاہ،سیف الرحمن،حسن رامپوری ،حنیف خان ،شاہ نوازپرمشتمل چھ رکنی وفدنے منگل کی شام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی سے ملاقات کی اور6جولائی بروزاتوارکوایم کیوایم کے زیراہتمام جناح پارک نزدمزار قائدپرپاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونیوالے جلسہ عام کے انتظامات پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرعرفان میمن نے کہاکہ پاک فوج کی بدولت ملک اورقوم کے اندرونی اوربیرونی دشمنوں کے عزائم آج تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں اورفوج کے جوان قوم کے خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس نازک وقت میں ایم کیوایم قائدجناب الطاف حسین نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک بارپھرانقلابی قدم اٹھایاہے۔اے پی ایم ایل نہ صرف اس اقدام کی بھرپورحمایت کرتی ہے بلکہ ہمیںیقین ہے کہ 6جولائی کے روزپوری قوم جناب الطاف حسین کی قیادت میں جمع ہوکرپاک فوج کے باہمت جوانوں سے اپنی محبت اورعقیدت کااظہارکرینگے ۔عرفان میمن نے اے پی ایم ایل کے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 6 جولائی کے روز ایم کیوایم کے تاریخ سازجلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔اس موقع پرحیدرعباس رضوی نے آل پاکستان مسلم لیگ کے وفدکاخیرمقدم کیااوران کاشکریہ ادا کیا ۔