الطاف حسین نے ہمیشہ کارکنان کو معذور اور خصوصی افراد سے محبت اور انکی داد رسی کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول
پاکستان میں رمضان کی آمد کیساتھ ہی اشیاء خورد نوش اور راشن کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، کشور زہرہ
ایم کیوایم کے شعبہ برائے خصوصی افراد کے تحت رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی افراد میں تحائف تقسیم کیا گیا
کراچی ۔۔۔30جون2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پرآمد رمضا ن کی مناسبت سے شعبہ برائے خصوصی افراد (PWD Wing) کے زیر اہتما م پیر کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں معذور افراد میں تحائف تقسیم کرنے کی پروقا ر تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار ، احمد سلیم صدیقی اور آنسہ ممتاز ، PWDونگ کے انچارج عدنان سرور، شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرہ و اراکین نے شرکت کی اور راشن تقسیم کیا۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے خصوصی افراد سے ہمیشہ محبت کی ہے اور اپنے کارکنان کو بھی معذور اور خصوصی افراد سے محبت اور انکی داد رسی کرنے کی ہدایت کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ایم کیو ایم کے شعبہ برائے خصوصی افراد PWDsونگ کے زیر اہتمام اس تقریب کا انعقاد کیا ہے انھوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر تقریب کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی اور انچارج شعبہ خواتین کشور زہرہ نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے زیر اہتمام معذور اور خصوصی افرا د کو راشن تقسیم کیا جا رہا ہے یہ جناب الطاف حسین کی اپنے کارکنان کے لئے تعلیمات کا ہی ثمر ہے ،۔انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مذہبی تہواروں کی آمد کے ساتھ ہی شہریوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں رمضان کی آمد کیساتھ ہی اشیاء خورد نوش اور راشن کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے سبب ایک غریب متوسط طبقے کا فرد رمضان میں سہولیات سے محروم ہو جاتاہے ۔ کشور زہرہ نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنی سیاسی جدوجہد کے آغاز سے ہی انسانیت کی خدمت کے لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام سے فلاحی ادارے کی بنیاد رکھی جو آج تک لاکھوں مستحقین کی امداد اور داد رسی کررہا ہے اور ملک کے کسی بھی حصے میں آنے والی ناگہانی آفات اور پریشانیوں کے وقت خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار جناب الطاف حسین کی ہدایت پر اپنے ہم وطنوں کی امداد کے لئے موجود ہوتے ہیں ۔تقریب سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر فاروق ستار، احمد سلیم صدیقی اور PWDsونگ کے انچارج عدنان سرور نے بھی اظہار خیال کیا ۔