الطاف حسین ملک کے واحد رہنما ہیں جنہوں نے افواج کے حوصلوں کو بلند کرنے کیلئے افواج سے اظہار یکجہتی کے جلسے کی کا ل دی، فرخ اعظم
عوام6جولائی کو عظیم الشان جلسے میں شرکت کرکے ملک دشمن عناصر کو بتادیں
کہ مسلح افواج اکیلی نہیں قوم کا بچہ بچہ انکے شانہ بشانہ ملک کے دفاع میں شامل ہے، اسلم بلو چ اور سید احمد رضا
ایم کیوا یم کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج و جوائنٹ انچارجز کا علی اکبر شاہ گوٹھ ، ابراہیم حیدری سیکٹر،D1ایریا کھوکھرا پار اولڈ ملیر سمیت مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب
کراچی ۔۔۔30جون 2014ء
متحد ہ قو می موومنٹ کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی ہدایت پر 6جولائی کو پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ہونے والے جلسے کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا آ غاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں کراچی کے مختلف مضافاتی علاقوں علی اکبر شاہ گوٹھ ، ابراہیم حیدری سیکٹر،D1ایریا کھوکھرا پار اولڈ ملیر ، گلشن حدید، بن قاسم ٹاؤن عبد الرحیم گوٹھ اور خمیسہ گوٹھ نیو کراچی میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم، جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ ،سید احمد رضا اور اراکین نے عوام و کارکنان سے گفتگو کی اور انہیں 6جولائی کو جناح پارک میں ہونے والے اپنی نوعیت کے عظیم الشان اجتما ع میں شرکت کی دعوت دی ۔کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے فرخ اعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کی بدترین جنگ کا سامنا کر رہا ہے جس میں ملک کے مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف جواں مردی سے مقابلہ کرکے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ایسے میں ملک کے ہر محب وطن شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنی فوج کے حوصلوں کو بلند کرنے کے لئے میدان عمل میں آئے اور قائد تحریک الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنھوں نے اپنی افواج کے حوصلوں کو بلند کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو 6جولائی ، اتوار کے روز ملک کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے کی کال دیکر ثابت کردیا ہے کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پاکستان کی بقا ء و سلامتی کیلئے پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔کارنر میٹنگز سے اپنے خطاب میں کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجز اسلم بلوچ اور سید احمد رضانے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی تمام تر مصروفیات سے وقت نکال کر 6 جولائی کو جناح پارک کے عظیم الشان جلسے میں لازمی شرکت کریں اور ملک دشمن عناصر اور انتہا ء پسند دہشتگردوں کو بتادیں کہ ہمارے مسلح افواج اکیلی نہیں ہیں بلکہ قوم کا ایک ایک بچہ انکے شانہ بشانہ پاکستان کے دفاع میں شامل ہے۔