ایم کیو ایم کے کارکن زین کے بھائی محمد شاہد کی شہا دت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
حکومت ایم کیو ایم کے کارکنان اور انکے متعلقین کو نشانہ بنانے والوں کو بے نقاب کرے ، رابطہ کمیٹی رابطہ کمیٹی کا محمد شاہد کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار
محمد شاہد مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان و دیگر کی شرکت
کراچی ۔۔۔۔30جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم یونٹ 168کے کارکن زین کے بھائی محمد شاہد کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کارکنان اور انکے متعلقین کو حق پرستی کی پاداش میں پے در پے شہید کیا جارہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک بات ہے ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنا ن اور انکے متعلقین کو شہید کرنے کے واقعات کا نوٹس لیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحا ل کو مزید خراب کرنے کی تمام تر سازشوں کو بے نقاب کرے ۔دریں اثناء ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 168کے کارکن زین کے بھائی محمد شاہد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین کے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)علاوہ ازیں محمد شاہد مرحوم کوگلبہار خاموش کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ محمد شاہد مرحوم کی نماز جنازہ لیاقت آباد کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ذمہ داران ، ایم کیو ایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر و یونٹ 168کے ذمہ داران و کارکنان کے علاوہ مرحوم کے عزیز واقارب نے شرکت کی