ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح پارک ‘‘ میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کا سب سے بڑا جلسہ دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دے گا اور مسلح افواج اور عوام کے حب الوطنی کے جذبوں کو دوام بخشے گا،انچارج و اراکین ایلڈرزونگ
بزرگ اور تمام طبقہ ہائے زندگی کے افراد جناح پارک میں 6جولائی کو مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں
کراچی ۔۔۔30جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ ایلڈزونگ کے انچارج و اراکین نے کہا ہے کہ 6 جولائی بروز اتوار کو’’جناح پارک ‘‘ میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کا جلسہ دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دے گا اور مسلح افواج اور عوام کے حب الوطنی کے جذبوں کو دوام بخشے گا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’’ ضرب عضب ‘‘ میں دہشتگروں سے مقابلے میں مسلح افواج کے نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد بھی پاک فوج کے حوصلے چٹانوں کی طرح مضبوط ہیں اور وہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جس جواں مردی اور بہادری سے لڑ رہے ہیں اس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپریشن’’ضرب عضب ‘‘ کی کامیابی ملک کی بقاء و سلامتی میں اہم کردار ادا کریگی ۔ ایم کیوایم ایلڈرزونگ کے انچارج و اراکین نے بزرگوں اور زندگی کے تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ جناح پارک میں 6جولائی کو مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں اور دنیا پر ثابت کردیں کہ جس قوم کے بزرگ دہشت گردی کے خلاف اتنے متحرک ہیں تو اس قوم کے نوجوانوں کے جذبوں کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ۔