پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ، کراچی تنظیمی کمیٹی انچارج و اراکین
جناح پارک میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے افواج کے ساتھ بھرپور
اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کریں، کراچی تنظیمی کمیٹی کی عوام سے اپیل
کراچی ۔۔۔30جون2014ء
کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین نے کہا ہے کہ 6جولائی بروز اتوار کو مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی جلسہ ہوگا اور انشاء اللہ تعالیٰ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت نازک دور سے گزررہاہے اور ملک کو اندورنی و بیرونی خطرات لاحق ہیں لہٰذا سیاسی اختلافات کوبھلا کر ایک قوم بن کر ان دہشت گردوں کے خلاف کھڑے ہو جائیں انشاء اللہ فتح حق کی ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افواج کے افسران اور جوان ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑرہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں لہٰذا اس کڑے وقت میں پاک افواج کے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی اور اظہار یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جناح پارک میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت یں ۔