فرحین رضوی کے سسر ریاست حسین رضوی کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور ایم کیوایم امریکہ کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔29جون2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سائبر کمیونکیشن ڈپارٹمنٹ کی جوائنٹ انچارج فرحین رضوی کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے فرحین رضوی سمیت مرحوم ریاست رضوی کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کر کے انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔دریں اثناء امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، سینٹرل کمیٹی کے اراکین اور انچارج کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل عمران حسین نے بھی سائبر کمیونکیشن کی جوائنٹ انچارج فرحین رضوی کے سسر ریاست حسین رضوی کے انتقال پر اپنے دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔