پی اے ٹی کے سینئرنائب صدر ڈاکٹرایس ایم ضمیراورعلی اوسط کی سربراہی میں وفدکی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
ایم کیوایم کوپاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 29جون 2014ء کوہونے والی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
وفدنے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آواز اٹھانے اورطاہرالقادری کی واپسی پراستقبال کے لئے وفدبھیجنے پرقائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ ادا کیا
رابطہ کمیٹی نے پاکستان عوامی تحریک کے وفدکاایم کیوایم کے مرکزآمدکاخیرمقدم اورقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکیا
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد اے پی سی میں شرکت کافیصلہ کریگی
کراچی۔۔۔27جون2014ء
پاکستان عوامی تحریک کے سینئروائس پزیڈنٹ ڈاکٹرایس ایم ضمیراورصوبہ سندھ کے قائمقام صدرعلی اوسط کی سربراہی میں پی اے ٹی کے نمائندہ وفدنے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق اوررشیدگوڈیل سے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ملاقات کی اورپاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 29جون 2014ء کوہونے والی آل پارٹیزکانفرنس میں ایم کیوایم کوشرکت کی دعوت دی۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ایس ایم ضمیراورعلی اوسط نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پربھرپور آواز اٹھانے اورڈاکٹرطاہرالقادری کی وطن واپسی پراستقبال کے لئے ایم کیوایم کاوفدبھیجنے پرقائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔پاکستان عوامی تحریک وفد نے حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ آصف کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور شہادت پردلی افسوس اورتعزیت کااظہارکرتے ہوئے شہید طاہرہ آصف کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی اورقائدتحریک الطاف حسین سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے پاکستان عوامی تحریک کے وفدکاایم کیوایم کے مرکزآمدکاخیرمقدم کیااورانہیں قائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے خوش آمدیدکہااورکہاکہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد اے پی سی میں شرکت کافیصلہ کریگی۔انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے وفدیقین دلایاکہ موروثی سیاست کے خاتمے،نظام کی تبدیلی سمیت دیگرایشوزپرایم کیوایم پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ ہے۔
*****